پاکستان

جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر

نومبر 21, 2019

جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے تقرر کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پہلے ہی تین سالہ مدت ملازمت کے خاتمے پر دوبارہ تین سال کے لیے آرمی چیف لگایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے