پاکستان

وکیلوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

دسمبر 11, 2019 < 1 min

وکیلوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے وکلا ڈاکٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی ویڈیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق وکلا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے خلاف جمعرات کو وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا کی ایف آئی آر کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ تشدد میں ملوث ڈاکٹرز کو قرار واقعہ سزا دی جائے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی بار ایسوسی ایشن مطالبہ کی منظوری تک لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے ساتھ کھڑی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے