پاکستان

فوجی ترجمان نے توہین عدالت کی، پاکستان بار کونسل

دسمبر 19, 2019

فوجی ترجمان نے توہین عدالت کی، پاکستان بار کونسل

پاکستان میں وکیلوں کی سب سےبڑی تنظیم پاکستان بار کونسل نے فوج کے ترجمان کے خصوصی عدالت کے فیصلے پر تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

تنظیم کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عدالتی فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

بیان کے مطابق ڈی جی کی پریس کانفرنس سے یہ ایسا تاثر ابھرا جیسے ملک کے تمام افارے فوج کے محکمے سے نیچے ہیں اور اس کی ڈکٹیشن ماننے کے پابند ہیں اور فوج کے سوا کسی بھی دوسرے ادارے کی کوئی عزت و توقیر نہیں ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے