جسٹس صدیقی نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنا لیا
پاکستان میں فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے عدالتی امور میں مداخلت کے الزامات پر مبنی تقریر کرنے کی پاداش میں برطرف کیے جانے والے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹ پر اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں صارفین نے ان کو خوش آمدید کہا ہے۔
شوکت عزیز صدیقی برطرف کیے جانے کے بعد منظر عام سے غائب تھے ان کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی جا چکی ہے لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔
سینیئر صحافی و پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے سابق جج کو ٹوئٹر پر خوش آمدید کہا ہے۔
ابصار عالم نے لکھا ہے کہ لوگ جسٹس صدیقی، جسٹس قاضی فائز اور جسٹس وقار سیٹھ کے مقروض ہیں جنہوں نے طاقتوروں کے خلاف فیصلے دیے۔

