عالمی خبریں

اشرف غنی صدر منتخب، عبداللہ کا ماننے سے انکار

دسمبر 22, 2019

اشرف غنی صدر منتخب، عبداللہ کا ماننے سے انکار

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق اشرف غنی 50.64فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ عبداللہ عبداللہ 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلبدین حکمتیار تیسرے نمبر پر رہے۔

افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے اس کو فراڈ قرار دیا ہے جبکہ افغانستان میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں اور حتمی نتائج کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے