نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، بلاول
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ احتساب کے قومی ادارے نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوں گے اور اگر کسی میں ہمت ہے تو ان کو گرفتار کر لے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور ہر صورت راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ عدلیہ ملک میں ہونے والے یک طرفہ احتساب اور اپوزیشن رہنماؤں کی نیب کی جانب سے گرفتاریوں کا نوٹس لے۔

