خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت
سعودی عرب کی ایک عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ تین اہم عہدیداروں کو الزامات سے بری کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ملزمان کو قید کی سزائیں بھی دی گئی ہیں۔
ترکی نے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس میں سنائی گئی سزا انصاف کے منافی ہے اور اس قتل میں ملوث اہم کرداروں کو بچا لیا گیا ہے۔
جمال خاشقجی کو گذشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں خفیہ ادارے کے ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا۔

