پاکستان24 عالمی خبریں

دنیا بھر سے سورج گرہن کی تصاویر

دسمبر 26, 2019

دنیا بھر سے سورج گرہن کی تصاویر

دنیا کے مختلف ملکوں میں سورج گرہن دیکھا گیا ہے۔ سعودی عرب میں 70 جبکہ پاکستان میں 20 سال بعد سورج گرہن نظر آیا۔

کئی ملکوں کے سائنسدانوں نے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا اور تصاویر بنائیں۔

دیگر اسلامی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی سورج گرہن
کے وقت مختلف مساجد میں نماز کسوف ادا کی گئی۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازکسوف ادا کی گئی۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں نماز کسوف ادا کی۔


فیصل مسجد میں نماز کسوف کی امامت فیصل مسجد کے امام ڈاکٹر قاری ضیا الرحمن نے کی۔

نماز کسوف کے بعد امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعاوں میں اللہ سے آفات سے پناہ اور نجات مانگی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے