’خوبصورتی کا روپ سے بہت کم تعلق ہے‘
خواتین کے میک اپ کے عالمی برانڈ گلوزیئر کی بانی امیلی ویز کہتی ہیں کہ خوبصورتی کا معیار دکھنے میں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روپ یا دکھنے کا خوبصورتی سے تعلق بہت کم ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے امیلی نے کہا کہ ان کی کمپنی لوگوں کو سنتی ہے اور پھر اپنی مصنوعات بناتی ہے۔
امیلی کے مطابق ان کی کمپنی اشتہارات اور زیادہ شور شرابے کے بجائے معیار پر توجہ دیتی ہے اور لوگ خود مان جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی ڈیمانڈ کو دیکھتی ہیں اور ان کی کمپنی کم کرداشین سے لے کر ایک عام لڑکی کو سامنے رکھ کر مصنوعات بناتی ہیں۔

امیلی ویز نے صرف پانچ برس میں ایک کمپنی بنا کر اس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچائی ہے جس کو دنیا میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

