متفرق خبریں

ملالہ پر بالی ووڈ کی فلم ’گل مکئی‘ مکمل

دسمبر 30, 2019

ملالہ پر بالی ووڈ کی فلم ’گل مکئی‘ مکمل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے طالبان شورش سے متاثرہ ضلع سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر انڈیا میں بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’گل مکئی‘ 31 جنوری کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔

اس فلم میں ملالہ کا کردار ایک انڈین لڑکی ریم شیخ نے ادا کیا ہے جنہیں مخلتف آڈیشنز کے بعد اس رول کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں دیویا دتا، پنکھج ترپاٹھی، اتل کلکرنی شامل ہیں جن کے اس فلم میں اہم کردار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے