متفرق خبریں

کرنل انعام کیس: سوال کر کے تاریخ دیدی

جنوری 3, 2020

کرنل انعام کیس: سوال کر کے تاریخ دیدی

پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی فوج کی تحویل پر سوال اٹھائے ہیں اور چھ سماعتوں اور دو ججز کے بدلنے کے بعد کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے نو جنوری کو مقرر کیا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ حراست میں لیے گئے سابق کرنل پر کیا الزامات عائد کیے گئے اور آرمی ایکٹ کی کس شق کے تحت ایسا کیا گیا؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی دو بار موقع دیے جانے کے باوجود عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

جمعے کو ایک طویل سماعت کے بعد غیر قانونی حراست/ حبس بے جا کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملے کو کچھ قانونی نکات ہیں جن کی تشریح کی جائے گی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے تحریری دلائل طلب کیے ہیں۔

کرنل انعام کے وکیل بریگیڈیئر ریٹائرڈ واصف نے کہا کہ اس کیس میں ایک شخص کی زندگی اور آزادی داؤ پر ہے اور فوری عدالتی حکم آنا چاہیے۔

مقدمے کی تفصیلات اس ویڈیو میں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے