متفرق خبریں

قبائلی تصادم میں چھ ہلاک

جنوری 3, 2020

قبائلی تصادم میں چھ ہلاک

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دو فریقوں میں زمین کی ملکیت کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور فائرنگ سے چھ افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصے سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔ اعظم ورسک میں مقامی لوگوں نے حکام کے حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک میں دلخراش و افسوسناک واقعہ پر علاقہ مکینوں احتجاج کے احتجاج میں مظاہرین نے ڈی پی او اور ریجنل پولیس افیسر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کھلے عام اسلحے کی خریدو فروخت جاری ہیں، کالے شیشوں والی گاڑیوں میں نشہ آور اشیاء کی سپلائی ھو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں چیک پوسٹس اور پولیس فورس بڑھائی جائے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق پولیس چھاپے مار رہی ہے مگر ایک فریق ایف آئی آر درج کرانے سے انکاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے