عالمی خبریں

امریکی حملہ حماقت ہے، ترک صدر

جنوری 5, 2020 < 1 min

امریکی حملہ حماقت ہے، ترک صدر

Reading Time: < 1 minute

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بغداد اییرپورٹ پر امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر گہرے صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اخبار ’رشیا ٹوڈے‘ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوے طیب اردغان نے کہا کہ ’مجھے شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ میں ایرانی عوام کے غم و غصے کو سمجھ سکتا ہوں۔‘

ترک صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی حملے کو حماقت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بیرونی مداخلت اور مقامی سطح پر جاری لڑاییاں بدامنی کا اصل سبب ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بیرونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق صدر حسن روحانی نے ’غم کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوے کہا کہ اگر ہم امریکی اقدامات کے خلاف متحد نہ ہوئے تو ہمیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے