آرمی ایکٹ: حق میں ووٹ دینے پر رکنیت ختم
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر نیشنل پارٹی نے اپنے اقلیتی سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔
ادھر ڈاکٹر اشوک کمار نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اشوک کمار نے آرمی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور پارٹی کے بنیادی فکر و فلسفے کی نفی کی ہے۔

