پولیس اہلکار کا افسر پر چاقو سے حملہ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے افسر پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک کانسٹیبل محمد رفیق نے بدتمیزی سے پیش آنے پر ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں حملہ کیا۔

ڈی آئی جی شہزاد اسلم کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق حملہ آور پولیس اہلکار رفیق نے ان پر کئی وار کئے۔
زخمی ڈی آئی جی کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا جبکہ حملہ آور اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

