ہنگری: زیادہ بچے پیدا کرنے پر ٹیکس میں چھوٹ
مشرقی یورپ کے ملک ہنگری کی حکومت نے تین یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی خواتین کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہنگری میں گزشتہ ماہ حکومت کی طرف سے سرکاری اسپتالوں میں تولیدی صلاحیت بڑھانے والی ویکسین کی مفت فراہمی کے پروگرام کا اغاز بھی کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم اوربان دائیں بازو کے قوم پرست رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ ملک کی گرتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے "امیگریشن” کی بجائے” افزائش نسل” کے طریقے کے سرگرم حامی ہیں۔
سنہ2010 میں وزیراعظم بننے والے اوربان کے انتخابی منشور کا اہم حصہ بھی تارکین وطن کی روک تھام تھا۔

