جنگی صورتحال میں بنگلہ دیش کا دورے سے انکار
بنگلہ دیش کی حکومت نے ایران اور امریکہ میں جاری حالیہ کشیدگی کو جواز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
اتوار کی شام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کو حکومت کی طرف سے صرف پاکستان کے مختصر دورے پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ںاظم الحسن کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جن ملکوں سے ٹیسٹ سیریز طے ہے ان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلیں گے اور کسی بھی صورت نیوٹرل وینیو پر کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

