عالمی خبریں

جنرل حفتر کو سبق سکھائیں گے، اردوآن

جنوری 14, 2020

جنرل حفتر کو سبق سکھائیں گے، اردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر جنرل حفتر نے طرابلس پر چڑھائی کی تو اسے سبق سکھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترکی لیبیا میں مداخلت نہ کرتا تو باغی جنرل پورے لیبیا پر قابض ہوجاتا۔ وہ لیبیا کی قانونی حکومت کی حمایت و دفاع جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لیبیا کے حالات پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے اور نہ وہاں کے بھاییوں سے پیٹھ پھیر سکتے ہیں۔

ترکی کے صدر طیب اوردگان نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا کی قانونی حکومت کے وزیراعظم فایزالسراج نے ماسکو اجلاس میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے مگر باغی جنرل حفتر وعدے کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوا اور بھاگ نکلا۔

یاد رہے سوموار کے روز روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے لیے دونوں متحارب فریقین نے ماسکو اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے