متفرق خبریں

’چائے کے لیے اپنے سنیکس ساتھ لایا‘

جنوری 14, 2020

’چائے کے لیے اپنے سنیکس ساتھ لایا‘

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ایک ٹاک شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے آئے جس کے بعد پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نمائندے سٹوڈیو سے اٹھ کر چلے گئے۔

صحافی مبشر زیدی نے اس پر ٹوئٹ کیا ہے۔

واوڈا نے کہا کہ ن لیگ نے لیٹ کر، چوم کر بوٹ کو عزت دی ہے۔

مصنف و تجزیہ کار محمد حنیف نے ٹویٹ کیا کہ وہ پروگرام نہ دیکھ سکے، کیا بوٹ نے کچھ کہا؟

مزاح نگار ندیم ایف پراچہ نے واوڈا کی بوٹ والی تصویر لگا کر لکھا کہ میزبان نے پوچھا کہ آپ چائے کے ساتھ بسکٹ لیں گے؟ وہ بولے کہ نہیں، میں اپنے سنیکس ساتھ لایا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے