حزب اللہ دہشت گرد تنظیم ہے، برطانیہ
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کے اثاثے منجمند کر دیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ اقدام دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کے تحت اٹھایا ہے۔
برطانوی حکومت نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے تمام اثاثے بھی منجمند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل برطانوی حکومت کے قوانین کے تحت حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ کے اثاثے منجمند کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کو امریکہ نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے۔
اس تنظیم کا قیام سنہ 1982 میں ایران کے پاسداران انقلاب نے کیا تھا اور اس کو خطے میں اسرائیل مخالف سب سے بڑی عسکری تنظیم سمجھا جاتا ہے جو شیعہ اسلام کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔
حزب اللہ کے علاوہ خطے میں فلسطینی تنظیم حماس وہ دوسری عسکری تنظیم ہے جو اسرائیل مخالف ہے۔