متفرق خبریں

’ہواوے سائبر سکیورٹی رسک ہے‘

جنوری 27, 2020

’ہواوے سائبر سکیورٹی رسک ہے‘

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو امریکہ کے بعد یورپ کے بعض ملکوں نے بھی سائبر سکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔

دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے ایک وقت میں ٹیکنالوجی کی پرزے درآمد کرنے والی فرم تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی برآمد کرنے والی کمپنی بن گئی جس نے بین الاقوامی ماہرین کو اس خطرے سے خبردار کیا کہ ہواوے اپنی ڈیوائسز کے ذریعے چین کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے بعد آسٹریلیا اور جاپان بھی ہواوے پر پابندی عائد کر چکے ہیں جبکہ برطانیہ میں اس حوالے سے فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ یہاں پڑھیے۔ https://www.economist.com/leaders/2020/01/25/huawei-is-a-cyber-security-risk?fsrc=scn/tw/te/bl/ed/cybersecurityhuaweiisacybersecurityriskleaders

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے