کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بڑی جیت

فروری 9, 2020 2 min

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بڑی جیت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر کی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین بولر گئے۔

نسیم شاہ نےراولپنڈی ٹیسٹ میں تین گیندوں پر تین بنگالی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہ کاشکاربننےوالوں میں نجم الحسین، تیجل الاسلام اورمحمد اللہ شامل تھے۔


پاکستان کےفاسٹ بولرنسیم شاہ نے16 سال اور 359 دن کی عمرمیں یہ کارنامہ سرانجام دے کردنیا کےسب سےکم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کم عمرفاسٹ بولر نسیم شاہ نےیہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنےکیریئر کےچوتھے ہی ٹیسٹ میں ہی سرانجام دیا۔

پاکستان کے 445 رنز کےجواب میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگزمیں بھی مشکلات کا شکار ہے اور تیسرے دن کھیل کےاختتام پر بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے جبکہ چوتھے دن پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف تیسرے روز پاکستان نےاپنی پہلی نامکمل اننگزکا آغاز3 وکٹوں کےنقصان پر 342 رنز کے ساتھ دوبارہ کیا تو بابراعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز بنا کر وکٹ پرموجود تھے۔
کھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کو بابراعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، اسکور 143 رنزمیں کوئی اضافہ نہ کرسکے 355 رنز پر اسد شفیق بھی آؤٹ گئے، 65 رنز کی اننگز کھیلی،
پاکستان کی چھٹی وکٹ 374 رنز پرگرگئی، محمد رضوان 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،چارسو پندرہ رنز پر پاکستان کی ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی صورت میں گری، انہوں نے صرف 5 رنز بنائے،
422 رنز پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گرگئی، شاہین شاہ آفریدی 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے 442 رنز پرپاکستان کی نویں وکٹ گری، حارث سہیل 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 445 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔


بنگلا دیش کی جانب سےروبیل حسین اورابوجائید نے 3،3 ، تیج الاسلام نے 2 جب کہ عبادت حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش دوسری اننگزمیں بھی مشکلات کا شکار ہے پہلی اننگزکا خسارہ ختم کرنے کیلئے 80 سےزائد رنزدرکارہیں، تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش کی ٹیم نے 6 وکٹوں کےنقصان پر 126 رنزبنائے
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نےشاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اورکیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے