پاکستان24 عالمی خبریں

ترکی کے حملے میں 19 شامی فوجی ہلاک

مارچ 2, 2020

ترکی کے حملے میں 19 شامی فوجی ہلاک

ترک فوج کے ایک ڈرون حملے میں شام کے 19 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد شمال مشرقی صوبے ادلب میں دونوں افواج کے درمیان جنگ میں تیزی آئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ڈرون نے شام کی فوج کے ایک قافلے پر اس وقت میزائل داغے جبل الزاویہ کے علاقے میں بیس کی جانب جا رہا تھا۔

اس سے قبل ترکی نے شام کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

ترکی نے علاقے میں گزشتہ ہفتے اپنے 34 فوجیوں کی موت کے بعد شام کی افواج پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ شامی فوج اور حکومت کو روس کی مدد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ روس اور ترکی آپس میں اتحادی اور جنگی ہتھیاروں کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے