متفرق خبریں

مریم اور بلاول کے نئے بیانات

مارچ 19, 2020

مریم اور بلاول کے نئے بیانات

پاکستان میں نئی سیاسی قیادت خبروں میں رہتی ہے اور عام لوگوں کی بڑی تعداد بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے بیانات اور مخلتف امور پر ردعمل کو غور سے دیکھتے ہیں۔

پاکستانی شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے سندھ کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی تحسین کی جا رہی ہے جبکہ مریم نواز شریف طویل عرصے کے بعد ٹوئٹر پر نظر آئی ہیں۔

جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وائرس سے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کا حکومت کو خیال رکھنا چاہیے اور ان کی اجرت نہیں کاٹی جانی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے اس بیان پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ادھر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے والد نواز شریف نے ان سے اس بارے میں بات کی ہے۔

مریم نواز کے مطابق پاکستان اپنی حالیہ تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے