پاکستان پاکستان24

پنجاب میں زائرین کا نیا ریلہ، 78 مزید متاثر

مارچ 19, 2020

پنجاب میں زائرین کا نیا ریلہ، 78 مزید متاثر

پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ صوبے میں 78 کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے  21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان خریدا ہے۔

جمعرات کو یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کل 384 سیمپلز ٹیسٹ کیے جن میں سے 320 منفی ہیں۔ ’ہمارے 64 ٹیسٹ مثبت جبکہ باقی 14 ٹیسٹ نجی لیبارٹریوں میں سے ہوئے ہیں۔‘

60 مریض زائرین ہیں جو ایک الگ عمارت میں ہوتے ہیں جبکہ 220 افرادز کے ڈی جی خان میں سیپلز آ چکے ہیں۔ ان میں سے پانچ مریض زیادہ تشویش ناک حالت میں ہیں۔ لاہور کے میو ہسپتال میں چار مریض مستحکم حالت میں ہیں جبکہ دو مریض گجرات کے ہسپتال میں ہیں۔

’پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں آسولیشن سنٹر بنانے جا رہے ہیں۔ اسپتال کے کمرے میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

پنجاب کی وزیر صحت نے بتایا کہ میو اسپتال میں 90 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ 500 سے زائد پنجاب میں آئسولیشن کے کمرے موجود ہیں۔ حکومت مزید زیادہ آئسولیشن کے کمرے بنانے جا رہے ہیں۔ پی کے ایل آئی میں بھی مریضوں کے لئے مکمل بندوبست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایک نئی جگہ تیار کر دی ہے جہاں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا سکے گا۔ مدارس سکول اور سیکرٹریٹ کے غیر ضروری ملازمین کو بھی گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

’ڈی جی خان کے تمام زائرین کے سیمپل اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گے۔ ملتان میں 1500 نئے زائرین آ رہے ہیں جہاں لیبر کالونی میں انہیں رکھا جائے گا۔‘

یاسمین راشد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ ’لوگوں کی چہل قدمی سے مرض کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میں آدھی کٹس دی ہیں آدھی ہمارے پاس ہیں جہاں وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ’اس وقت 736 زائرین موجود ہیں جبکہ اگلا گروپ 1200 زائرین کا آ رہا ہے۔ ایران میں حالات بہت خراب ہیں انہوں نے انسانی ہمدری کے تحت انہوں نے مریضوں کو بھیجا۔‘

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ’کرونا ٹیسٹ کی قیمت 7900 روپے ہے۔ ہم نجی لیبس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جو ٹیسٹ کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے