پاکستان پاکستان24

بزرگ سرکاری ملازم دفتر نہ آئیں: حکومت

مارچ 19, 2020

بزرگ سرکاری ملازم دفتر نہ آئیں: حکومت

پاکستان میں حکومت نے کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تمام وفاقی وزارتوں کے دفاتر میں 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین و افسران کے آنے پر پابندی لگا دی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے بزرگ سرکاری ملازمین کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ زکام اور بخار میں مبتلا افسران اور ملازمین کو بھی دفاتر میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے حکمت عملی طے کرتے ہوئے تمام اہم افسران کی نشان دہی اور ان کے کام پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ سرکلر میں 50 سال یا زائد عمر کے افسران و اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت
کی گئی ہے۔

سرکلر میں انتہائی اہم امور انجام دینے والے ملازمین کی حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔

سرکلر میں بخار اور زکام میں مبتلا ملازمین کو دفتر آنے سے منع کر دیا گیا۔ شادی شدہ خواتین ملازمین کو بھی دفتر حاضری سے استثنا دے دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے