پاکستان24 متفرق خبریں

پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن معطل

مارچ 21, 2020

پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن معطل

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچاو کے پیش نظر قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بین الاقومی فلائٹ آپریشن 28مارچ تک معطل کر دیا ہے۔ 15 انٹرنیشنل روٹس پر مجموعی طورپر 209پروازیں متاثر ہوں گی، اندرون ملک پروازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بین الاقوامی فلائس آپریشن معطل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے پیش نظر پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن ایک ہفتہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے رات 8 بجے سے تمام بین الاقوامی پروازین منسوخ کر دیں،فلائٹ آپریشن 28مارچ تک معطل رہے گا۔

پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل ہونے سے 15بین الاقوامی روٹس پر پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں گی،مجموعی طورپر 209پروازیں متاثر ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا،ایئرلائن انتظامیہ مسافروں کو پیش آنےوالی تکلیف پر معذرت خواہ ہے مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے