متفرق خبریں

ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت کی تصدیق

مارچ 22, 2020

ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت کی تصدیق

گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلی کے ترجمان رشید ارشد نے کہا ہے کہ دو دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت نے ڈاکٹر اسامہ شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت دو ہزار کے قریب ایران سے آئے زائرین قرنطینہ میں ہیں جبکہ اتوار کی شام تک کورونا مریضوں کی تعداد 71ہوچکی ہے۔

رشید ارشد نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں روزانہ صرف 20 ٹیسٹ کرانے کی سہولت موجود ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے