برطانیہ بھی تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ضروری دکانیں بند رہیں گی۔
انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کو لڑنے کے اقدامات کا بتاتے ہوئے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں بورس جانسن کی حکومت پر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی دوری کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانے پر تنقید کی جا رہی تھی۔
بورس جانسن نے کہا کہ وہ شہریوں کو معمولی سی ہدایت کر رہے ہیں کہ ان کو گھر پر رہنا چاہیے۔ "سب سے اہم عمل جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روکیں۔“
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزار 650 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 335 ہے۔

