عالمی خبریں

کابل: گردوارے پر حملے میں 25 ہلاک

مارچ 25, 2020

کابل: گردوارے پر حملے میں 25 ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملے میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح افراد نے گردوارے میں گھس کر فائرنگ کی۔

افغان پارلیمنٹ میں سکھ کمیونٹی کے نمائندے نرندرسنگھ خالصہ کے مطابق عبادت گاہ میں 150 سے زائد افراد موجود تھے۔

حکام کے مطابق بدھ کی صبح چار مسلح افراد نے سکھوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کیا جن کے خلاف سپیشل فورسز نے کارروائی کی۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق جائے وقوعہ پر اسپیشل فورسز کے کمانڈو پہنچے اور حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔

ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل کے بازار میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملے میں ان کا ہاتھ نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے