متفرق خبریں

دنیا سے منفرد تصاویر

مارچ 25, 2020

دنیا سے منفرد تصاویر

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں انسانوں کے طور اطوار تبدیل کر کے رکھ دیے ہیں۔ 192 ملکوں کے لگ بھگ دو ارب افراد ایک دوسرے سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔

غیر معمولی حالات میں سب سے زیادہ خطرہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہے۔ یہ افراد ایک جانب مریضوں کی دیکھ بھال، خود کو وائرس سے بچانے کی کوشش میں ہیں تو دوسری طرف اپنے پیاروں سے بھی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں تاکہ ان کی صحت متاثر نہ ہو۔

کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے شہر وینکؤور کی اینا کاروالہو بھی ایک ایمرجنسی فزیشن ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹیوں کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا ہے کہ ان کے بچے اپنے کزنز کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں اور وہ ان کی حفاظت کے لیے ان کو شیشے کے پار سے دیکھتی ہیں۔

اینا کے مطابق اگر وہ اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے ان سے دور ہیں تو آپ بھی گھر رہیں اور وائرس سے بچیں۔

اینا کے ٹوئٹر پر صرف تین سو فالوورز تھے مگر اس تصویر اور تحریر کو آٹھ ہزار افراد نے پسند کیا جبکہ سترہ سو ریٹویٹس کیے گئے۔

بچوں کی تصویر اور خاتون ڈاکٹر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تین سو افراد نے تبصرے کیے۔

دوسری تصویر میں سندھ پولیس کے اہلکار ایک ڈاکٹر کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو بھی ہزاروں افراد نے پسند کیا۔ سینکڑوں صارفین نے پولیس اور ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے