پاکستان

اسلام آباد کا علاقہ شہزاد ٹاؤن سیل

مارچ 26, 2020

اسلام آباد کا علاقہ شہزاد ٹاؤن سیل


ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے شہزاد ٹاون میں کرونا کیس آنے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور فوج کے اہلکاروں نے علاقے کو شہر کے دیگر حصوں سے الگ کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پورے علاقے کو سیل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس، رینجرز اور فوج کے اہلکاروں نے علاقے میں جانے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے