امریکہ میں وائرس بے قابو ہو رہا ہے
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ 68 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
امریکہ کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا ترقی یافتہ ملک ہے۔
حکام کے مطابق نیویارک سمیت اس کی مختلف ریاستوں میں صورت حال بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے۔
امریکی کانگریس نے اندازہ لگایا تھا کہ وائرس سے سات سے 15 کروڑ شہری متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اگر ہلاکتوں کی شرح ایک فیصد بھی ہوگئی تو سات لاکھ سے 15 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
جمعرات کو امریکہ میں وائرس کے 800 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اموات کی شرح 1.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ میں کل ہلاکتیں ایک ہزار 36 ہیں۔

