پاکستان24 عالمی خبریں

برطانوی وزیراعظم کو بھی وائرس، قرنطینہ منتقل

مارچ 27, 2020

برطانوی وزیراعظم کو بھی وائرس، قرنطینہ منتقل

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

بورس جانسن نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کی تاہم کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

اپنی ٹویٹ میں برطانوی وزیراعظم نے لکھا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ان کے اندر معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں تاہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف کی جاری حکومتی کوششوں کی سربراہی کرتے رہیں گے۔

برطانیہ میں کورونا سے اب تک 759 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 579 زیرعلاج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے