پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ میں ایک لاکھ افراد کو وائرس لگ گیا

مارچ 28, 2020

امریکہ میں ایک لاکھ افراد کو وائرس لگ گیا

کورونا وائرس نے دنیا میں چھ لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 27 ہزار 365 اموات ہو چکی ہیں۔

امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں وائرس نے ایک لاکھ افراد کو شکار کیا۔ اس وقت امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار 205 ہے جبکہ پانچ نئی اموات کے ساتھ کلُ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 701 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 919 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار 138 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں کورونا نے 50 ہزار افراد کو شکار کیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 351 ہے۔ فرانس میں وائرس سے اب تک ایک ہزار 995 اموات ہوئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے