برطانیہ میں ہلاکتیں ایک ہزار سے بڑھ گئیں
کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
سنیچر کو برطانیہ میں 260 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی۔
سپین میں سنیچر کو 552 افراد ہلاک ہوئے اور کل ہلاکتیں پانچ ہزار 692 ہو گئیں۔
چین، فرانس، ایران اور امریکہ بھی ان ملکوں میں شامل ہیں جہاں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

