پاکستان24 متفرق خبریں

دنیا میں 30 ہزار ہلاک، پاکستان کے لیے چینی امداد

مارچ 29, 2020

دنیا میں 30 ہزار ہلاک، پاکستان کے لیے چینی امداد

دنیا کے 200 ملکوں میں وائرس نے سات لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ادھر پاکستان کے لیے چین نے مزید امداد بھیجی ہے۔

او سی

اتوار کو پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچا، جہاز میں چودہ ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 14 سو سے زیادہ ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے