پاکستان24 عالمی خبریں

ووہان میں 60 ہزار شہریوں کی واپسی

مارچ 29, 2020

ووہان میں 60 ہزار شہریوں کی واپسی

چین کے شہر ووہان کے لیے ٹرینوں کی آمدو رفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد 60 ہزار افراد نے کورونا وائرس سے متاثرہ شہر میں واپسی کی ہے۔

پیپلز ڈیلی چائنہ کے مطابق 260 سے زائد ٹرینیں ووہان شہر کے سٹیشن پر پہنچیں یا وہاں سے گزری ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ووہان شہر سے پھوٹا تھا اور چین میں اس وبا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوبائی صوبے اور اس کے مرکزی شہر ووہان میں ہوئیں۔

چین نے دو ماہ بعد وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا ہے تاہم دنیا کے 200 ملکوں میں کورونا پھیل رہا ہے اور ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے