خزانہ خالی ہونے پر وزیر نے خودکشی کر لی
جرمنی کے ایک ریاستی وزیر نے بظاہر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مالی بحران سے پریشان ہو کر خودکشی کی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر کو ریلوے لائن کے قریب مردہ پایا گیا جبکہ پولیس کے مطابق انہوں نے خودکشی کی ہے۔
ریاست کے سربراہ والکر باؤفیر کے مطابق وزیر خزانہ کی عمر 54 برس تھی اور وہ اس بات سے پریشان تھے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مالی بحران سے کیسے نمٹا جائے گا اور اس کے لیے دن رات کام کر رہے تھے۔
خودکشی کرنے والے تھامس شیفر کا تعلق جرمن چانسلر اینجیلا مارکل کی جماعت سے تھا۔
واضح رہے کہ جرمنی میں وائرس نے 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

