پاکستان24 عالمی خبریں

’دو لاکھ تک مرے تو یہ کامیابی ہوگی‘

مارچ 30, 2020

’دو لاکھ تک مرے تو یہ کامیابی ہوگی‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے ایک سے دو لاکھ افراد مرے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے کیونکہ 22 لاکھ شہریوں کے مرنے کا خطرہ تھا۔

وائٹ ہاؤس سے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے مشیر انتھونی فوسی نے ایک سے دو لاکھ افراد کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جو انتہائی خوفناک تعداد ہے مگر یہ حکومت کی کوشش سے ہوا ہے کہ تعداد کم ہوگی۔

امریکہ میں اب تک کورونا وارئرس سے 2400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اتوار کو ایک دن میں امریکی کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے 518 مریض ہلاک ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے