سپین، ایران اور برطانیہ کی صورتحال
سپین میں کورونا وائرس کے چھ ہزار 398 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد 85 ہزار 195 ہو گئی ہے۔
سپین میں وائرس سے اب تک سات ہزار 340 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ادھر ایران میں وائرس کے تین ہزار 185 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد 41 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں دو ہزار 757 افراد وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے مشیر ڈومینیک کمنگ میں بھی وائرس کی علامات لائی گئی ہیں جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ تین دن قبل مثبت آیا تھا۔

