متفرق خبریں

کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

اپریل 1, 2020

کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

سید نعمان شاہ ۔ صحافی، مانسہرہ


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کورونا کا مشتبہ پہلا مریض کنگ عبداللہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر کے مطابق مریض تبلیغی جماعت کے ساتھ کراچی سے لاہور رائیونڈ اور وہاں سے جماعت کے ساتھ نوشہرہ پہنچا جہاں پر طبعیت خراب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔

مقامی افراد کے مطابق متوفی کے قریبی عزیز ان کے پاس گھر میں تھے۔ ان کے قریبی عزیز کا کہنا تھا کہ مریض دو ہفتے تک محلے میں موجود رہا اور انتظامیہ نے تاحال علاقے کو سیل کر کے سپرے نہیں کیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

مانسہرہ کے کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر یاسر کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر 65 سال اور وہ مانسہرہ کے نواحی گاؤں یو سی درہ شنائیہ سے تعلق رکھتے تھے۔

مریض کو دو ہفتے قبل کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں سے ابتدائی طبعی امداد کے بعد مریض کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دوبارہ مریض کو طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ایسے کرونہ کے شعبہ میں کرونہ وارڈ مین داخل کر دیا گیا اور اس کے سیمپلز لیبارٹری کو بھیج دیے تاہم اس دوران آج بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب مریض قرنطینہ وارڈ میں ہی انتقال کر گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے میت کو مکمل حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ 8 گھنٹے کی تاخیر سے 1122 کی ایمبولنس کے ذریعے آبائی گاؤں منتقل کیا جہاں پر تدفین کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق جلد مریض کے آبائی علاقے کو سپرے کرکے سیل کر دیا جائے گا جبکہ ان سے ملنے والے افراد کے سیمپلز بھی لیے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے