پاکستان24 عالمی خبریں

سپین میں مزید 864 ہلاک، لاکھ متاثر

اپریل 1, 2020

سپین میں مزید 864 ہلاک، لاکھ متاثر

سپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 864 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یورپ میں اٹلی کے بعد سپین وائرس کا سب سے بڑا شکار ہونے والا ملک ہے۔

اٹلی میں ہلاکتیں دس ہزار سے زائد ہیں جبکہ یورپ میں 30 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

برطانیہ اور فرانس میں دو دو ہزار سے زائد شہری کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے