ڈینیئل پرل قتل کے تین ملزمان بری
پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں ملوث تین ملزمان کی عمر قید ختم کر دی ہے جبکہ مرکزی ملزم عمر سعید شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیئل پرل کو سنہ 2002 میں اغوا کے بعد کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی سماعت مکمل کرچکے محفوظ فیصلہ سنایا۔
ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائیں سنائیں تھیں۔
یاد رہے کہ عمر سعید شیخ برطانوی شہری ہیں اور ان کو 20 برس قبل قندھار میں انڈین طیارے کے اغوا کے بعد مسافروں کو چھوڑنے کے بدلے جہادی کمانڈر مسعود اظہر کے ہمراہ رہا کرایا گیا تھا۔

