متفرق خبریں

اسلام آباد سے امریکی خصوصی پرواز واپس روانہ

اپریل 3, 2020

اسلام آباد سے امریکی خصوصی پرواز واپس روانہ

امریکہ کا خصوصی جہاز سفارتکاروں اور مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہو گیا۔17 سفارتکاروں سمیت 300 سے زائد مسافروں کو پرواز کے ذریعے امریکہ لے جایا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکہ کا خصوصی جہاز سفارتکاروں اور مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہوگیا۔

خصوصی پرواز ایم ایس 3201 تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہوئی، پرواز میں 17 سفارت کار، تین کینیڈین شہری بھی امریکہ روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز کراچی سے 119 مسافروں کو لے کر اسلام اباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز پر مزید 188 مسافر آن بورڈ لیے گئے، جنہیں خصوصی پرواز کےذریعے امریکہ بھجوایاگیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے