ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی پرواز
ترکی کے استبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خصوصی پرواز بھری ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر روانہ ہوئی۔
استنبول میں ترک میڈیا ٹی آر ٹی سے وابستہ صحافی شکور رحیم کے مطابق ترکی میں 195 پاکستانی کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد فلائٹس منسوخ ہونے سے پھنس کر رہ گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے دو روز قبل بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

