پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ: ایک دن میں ڈیڑھ ہزار ہلاک

اپریل 4, 2020

امریکہ: ایک دن میں ڈیڑھ ہزار ہلاک

امریکی ریاستوں میں کورونا کے ڈیڑھ ہزار مریض ایک دن میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کی شام تک اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈیڑھ ہزار نئی ہلاکتوں کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

صدر ٹرمپ اور ان کے طبی مشیر نے ملک میں دو لاکھ افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا تخمینہ لگایا تھا۔

نیویارک کی ریاست میں سب سے زیادہ تین ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے