متفرق خبریں

پاکستان میں ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

اپریل 4, 2020

پاکستان میں ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین دو ہزار 708 ہو گئے ہیں۔

پنجاب وائرس سے متاثر ہونے میں پہلے نمبر ہے جہاں ایک ہزار سے زائد افراد میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین مریض وائرس سے ہلاک ہوئے۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد 839 جبکہ خیبر پختونخوا میں 343 متاثرین ہیں۔ ملک میں 130 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے