متفرق خبریں

کورونا کسی کو نہیں بخشے گا

اپریل 4, 2020

کورونا کسی کو نہیں بخشے گا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کی تو وائرس کسی کو نہیں بخشے گا، کورونا کے خلاف لمبی جنگ لڑنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ خوشی فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ کورونا وائرس پاکستان میں نہیں پھیلے گا بلکہ پاکستانیوں کو بطور قوم احتیاط کرنی چاہیے۔

لاہور کے گورنر ہاؤس میں کورونا سے متعلق ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو اب تک بچایا ہوا ہے لیکن پھر بھی سب نے احتیاط کرنی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے