ٹوئٹر کا وائرس کے خلاف ارب ڈالر کا عطیہ
دنیا میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ایک ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ امریکی قومی خزانے میں ایک ارب ڈالر کا عطیہ جمع کرا رہے ہیں۔ ’پہلے مرحلے میں ہم نے اس عالمی وبا سے چھٹکارا پانا ہے، پھر لڑکیوں کی صحت اور تعلیم پر خرچ کریں گے۔‘
جیک ڈورسی نے اپنی دولت کا 28 فیصد پہلے ہی فلاحی کاموں کے لیے بنائی گئی تنظیم کے لیے مختص کر رکھا ہے۔
ٹوئٹر کے شریک بانی نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ عطیہ کی گئی رقم کے قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے ٹریک بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شفافیت برقرار رکھیں گے اور عطیے کی منتقلی کا بہاؤ ٹریکنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی ریلیف فنڈ میں 25 کروڑ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

